اپوزیشن نے آج کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) معاملہ سمیت تمام اہم امور پر بحث کرانا چاہتی ہے اور حکومت جے ایس ٹی سمیت تمام متنازعہ بلوں کو اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر پارلیمنٹ میں پیش نہ کرے۔
بجٹ اجلاس سے قبل پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائیڈو کی طرف سے
طلب کردہ کل جماعتی میٹنگ میں حکومت کے تمام اہم امور پر بحث کرانے کی اپوزیشن کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضابطے کے مطابق اس پر بحث کرانے کے لئے تیار ہے۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ حکومت جے این یو کے معاملے پر بھی بحث کے لئے تیار ہے کیونکہ ہم اس معاملے میں مختلف رائے رکھتے ہیں جن پر بحث کرانے کی ضرورت ہے